سبی میں ہائے وے پر قائم فورسز کی چیک پوسٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے مٹھڑی میں ہائی وے روڈ پر پاکستانی فورسز کی چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے نشانہ بنایا، حملے کے وقت علاقہ دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا جبکہ فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے اطلاعات ہے تاہم سرکاری حوالے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے مذکورہ علاقوں میں فورسز، تعمیراتی کمپنیوں سمیت سرکاری حمایت یافتہ افراد کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔