بلیدہ میں مسلح افراد نے فورسز کے چوکی کو راکٹوں اور دیگر اسلحہ سے نشانہ بنایا۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے چوکی پر حملہ کرکے نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر نامعلوم مسلح افراد نے بلیدہ کے علاقے میناز میسکی میں قائم ایف سی کے چوکی کو راکٹوں اور دیگر ہتھیاروںہ سے نشانہ بنایا، دھماکوں کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا-
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم سرکاری ذرائع نے نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات جاری نہیں کی ہے۔
یاد رہے ان علاقوں اکثر اوقات بلوچ مسلح تنظیمیں کی جانب فورسز پر حملے کیئے جاتے رہے ہیں۔
گذشتہ رات بلیدہ کے علاقے سورآپ میں ایف سی کے چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم کے جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔