بولان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افرد جانبحق، 2 زخمی
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جانبحق اور دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقے ہفت ولی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جانبحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے جبکہ مذکورہ افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا۔