بی ایل ایف نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

121

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے اور شاپک میں فوجی چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ26 ستمبر کی شام ساڑھے چھ بجے مشکے مھیی میں پی ٹی سی ایل ٹاور پر قائم پاکستانی فوجی چوکی اور ایک مورچے پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک اور تین کو زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  رات گئے2 بجے ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں بارگ کوہ پر قائم پاکستانی کیمپ کے مورچے پر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے قابض فورسز کو مالی و جانی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔