باپ نے اپنے ہی بیٹی اور بیٹے پر تیزاب چھڑک کر زخمی کردیا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں باپ نے بیٹی اور بیٹے پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق فقیر محمد روڈ کے علاقے میں مرضی کی شادی کے تنازعے پر باپ نے بیٹی پر تیزاب پھینک دیا، بہن کو بچاتے ہوئے بھائی بھی تیزاب کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔
جبکہ ملزم تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ ابتک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔