پنجگور : مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغواء

204

پنجگور سے مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغواء ۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے پروم سے ایک شخص کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لےگئے ۔

مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شخص کا نام صادق ولد بہرام بتایا جاتا ہے جو کہ پروم گواش کا رہائشی ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو علاقائی زرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے صادق کا تعلق رہاستی اداروں سے بتایا جاتا ہے ۔

تاہم ابھی تک اس اغواء کی کسی بھی مسلح تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ، واضح رہے اس سے قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مسلح تنظیموں نے  ریاستی خفیہ اداروں سے تعلق رکھنے والے درجنوں لوگوں کو اغواء کیا ہے اور ان کے اعتراف جرم کے ویڈیو بھی جاری کئے گئے ہیں ۔