ضلع کیچ کے علاقے بالگتر لوپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں، جبکہ ضلع نوشکی سے دو افراد کی بازیابی کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بالگترمیں 9 اکتوبر 2026 کو پاکستانی فورسز (ایف سی) نے دو افراد، عبدالغنی ولد حسین، عمر 30 سال، اور عبدالغفار ولد حسین، عمر 28 سال، کو ان کے گھروں سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دونوں پیشے کے لحاظ سے کسان ہیں۔
دوسری جانب ضلع نوشکی کے علاقے کلی بٹو سے 9 اکتوبر 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دو افراد، شے مریدم جمالدینی ولد احمد نواز اور مرتضیٰ جمالدینی ولد درا خان، 14 اکتوبر کو نوشکی سے بازیاب ہو گئے ہیں۔


















































