خاران میں پاکستانی فورسز پر دھماکہ

165

خاران میں پاکستانی فورسز پر دھماکہ ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فورسز اپنی چوکیوں تک رسد پہنچانے میں مصروف تھیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے سے پسپائی اختیار کی، تاہم سرکاری سطح پر اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ آج صبح کوئٹہ–خاران مرکزی شاہراہ پر کلی کریم بخش کے قریب بھی مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا۔ اس دوران فورسز شاہراہ پر نقل و حرکت کر رہی تھیں۔

دوسری جانب خاران میں سی پیک گوادر روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور گاڑیوں کی تلاشی لینے کی اطلاعات سامنے آئے۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ سے گزرنے والی متعدد گاڑیوں کی چیکنگ کی، جبکہ دو ٹرکوں کو روک کر اپنی تحویل میں لینے کے بعد انہیں آگ لگا دی، جس سے دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں۔

تاحال کسی تنظیم نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔