دالبندین: مسلح افراد کی ناکہ بندی، معدنیاتی کمپنی کے تین اہلکار گرفتار

64

مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران سیندک پروجیکٹ کے ایک گاڑی اور ساہ دک کاپر پروجیکٹ کے تین ارکان کو تحویل میں لے لیا۔

بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی جبکہ اس دوران کاپر پروجیکٹ سیاہ دک کے تین ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مسلح افراد نے اس دوران سیندک پروجیکٹ کے بھی ایک گاڑی کو اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی نوشکی کے قریب سیندک سے سونا و دیگر معدنیات لے جانے والی بیس سے زائد ٹرکوں کا قافلہ شدید حملے کی زد میں آنے سے آٹھ گاڑیاں تباہ ہوگئی جبکہ جھڑپوں میں چھ پاکستانی فورسز اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

مذکورہ دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔