سوراب: کمشنر مکران کی گاڑی، گن مین اور ڈرائیور سمیت مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے

1

کمشنر مکران کی سرکاری گاڑی کو مسلح افراد نے ضلع سوراب کے علاقے میں گن مین اور ڈرائیور سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر مکران کی گاڑی کوئٹہ سے تربت کی جانب روانہ تھی، جسے ان کا گن مین اور ڈرائیور لے کر جا رہے تھے۔ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد گاڑی کے ساتھ گن مین اور ڈرائیور کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

تاہم آخری اطلاعات تک مغوی افراد اور سرکاری گاڑی کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔