بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے آفیشل چینل پر آپریشن ہیروف کے دوسرے مرحلے میں شامل فدائی ناکو فضل بلوچ کا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔
ویڈیو میں فدائی ناکو فضل بلوچ کو ایک گاڑی میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، جس کے ذریعے انہوں نے گوادر کی تحصیل پسنی میں ممکنہ ہدف کو نشانہ بنا کر آپریشن ہیروف دوم کا آغاز کیا۔
ویڈیو پیغام میں وہ بلوچ قوم کو سلام پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سب سے پہلے مجید برگیڈ زندہ باد۔ ہمارے نوجوان ماشاءاللہ باشعور ہیں۔ میں بزرگوں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں۔
ویڈیو پیغام میں وہ مزید کہتے ہیں کہ اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں، آ جائیں، اپنے بچوں اور بھائیوں کے ساتھ ہم قدم ہو جائیں۔ آ جائیں، اس جنگ میں شامل ہو جائیں۔
واضح رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے آپریشن ہیروف کے تحت مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بھی ان کے سرمچار اپنی پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں، اور جھڑپوں میں پاکستانی فوج، پولیس اور دیگر اداروں کے 150 سے زائد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔















































