بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خاران شہر میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے نگرانی اور جاسوسی کے لیے نصب کیے گئے کیمروں کے خلاف بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 15 جون کی شام 7 بجے کے قریب ایک کامیاب کارروائی کی۔ اس کارروائی میں سرمچاروں نے شاہوانی چوک، سبزی منڈی، قلعہ چوک اور شاپنگ بازار سمیت مختلف مقامات پر نصب کیمرے اکھاڑ کر ضبط کرلیے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز کی جانب سے خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کے اس نظام کا مقصد بلوچ عوام کی نقل و حرکت، ان کی نجی اور اجتماعی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنا ہے۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ سمجھتی ہے کہ خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کے اس طرح کا انتظام بلوچ قوم پر مسلط پاکستانی نوآبادیاتی حکمرانی اور جبر کو جاری رکھنے اور تحریک آزادی کے خلاف جنگ میں قابض فورسز کا ایک اہم وسیلہ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف خاران شہر میں مختلف مقامات پر نصب کئے گئے قابض فورسز کی خفیہ کیمروں کو اکھاڑ کر ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک بلوچ قوم کے خلاف قابض فورسز کی ہر قسم کی جارحیت اور نگرانی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔