بلوچستان: مزید تین بچے پولیو کا شکار، تعداد 20 ہوگئی

70

بلوچستان میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 نئے کیسز پولیو کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے 60 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، پشین سے 18 ماہ جبکہ چمن میں 9 ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہو گیا۔

رواں برس بلوچستان میں پولیو وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 20 تک جا پہنچی محکمہ انسداد پولیو حکام کا الزام ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاو کی سب سے بڑی وجہ انکاری والدین ہے۔

حکام کے مطابق پولیو کے تیزی سے پھیلنے کی ایک اور وجہ جعلی مارکنگ ہے جس کا مطلب ویکسنیٹر کی جانب سے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے بغیر نشان لگا دیا جاتا ہے۔

محکمہ انسداد پولیوکے مطابق اس وقت صوبے کے 5 ہزار انکاری والدین کو پولیو مہم کے دائرے میں لانے کے لئے اقدامات جاری ہیں جبکہ جعلی مارکنگ کے مرتکب 70 سے زاہد پولیو ورکرز کو برطرف کیا گیا ہے۔