بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کرکی میں دشمن پاکستانی فوج کے کیمپ کی حفاظتی چوکی پر حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک اوردو کو زخمی کیا۔
ترجمان نے کہاکہ منگل کی رات نو بجے سرمچاروں کیچ، تجابان کے علاقے کرکی میں پاکستانی فوج کی حفاظتی چوکی پر اسنائپر اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوا۔ مذکورہ فوجی کیمپ سی پیک روٹ پر قائم ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔