آئی ایس پی آر کا نوشکی میں آپریشن 7 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

0

پاکستانی فورسز کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں 7 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے اور خودکش بمبار بھی مارا گیا۔

بیان کے مطابق فورسز نے 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے مسلح افراد میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے کرفیو نافذ ہے، جبکہ دفعہ 144 قائم کرتے ہوئے ڈبل سواری و شہری اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

تاہم آزاد زرائع سے پاکستانی فورسز کی دعویٰ کی تصدیق تاحال نہیں ہوسکی ہے۔