پنجاب میں بجلی اور بلوچستان میں گیس آفس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

231

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ سرمچاروں نے سندھ اور پنجاب کے بارڈر ایریا روجھان چوک کے علاقے میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کو دھماکے خیز مواد نصب کر کے اڑا دیا۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ دو کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہاکہ دریں اثناء ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں گیس آفس کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے نشانہ بنایا۔ اس حملے کے نتیجے میں گیس آفس کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔