بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ غیر مقامی افراد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ماشکیل میں ایک دکان پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پانچوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہ ہوسکے ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔













































