تربت: پاکستانی فورسز کی چوکی پر بم دھماکہ

206

آج منگل کے روز تربت کی مرکزی شاہراہ پر واقع غلام نبی چوک کے قریب پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو راہگیر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ارمان ولد مختار اور شمشیر خان شامل ہیں۔

حکام نے فورسز کے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔