فیفا ورلڈ کپ کی شاندار افتتاحی تقریب

4

فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں میکسیکو کے ثقافتی رنگ دکھائے گئے اور فنکاروں نے پرفارم کیا۔

فیفا ورلڈ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شکیرا نے آفیشل اینتھم پر پرفارمنس دی ان کے ساتھ برنا بوائے بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ورلڈ کپ میں پہلی بار 48 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، امریکا میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ میزبان ہیں۔

میکسیکو اور کینیڈا 13، 13 جبکہ امریکا 78 میچز کی میزبانی کرے گا، جبکہ میگا ایونٹ میں 104 میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز سے قبل جاری ہونے والی نئی فیفا عالمی رینکنگ میں ارجنٹینا ایک بار پھر دنیا کی نمبر ون فٹبال ٹیم بن گئی ہے۔

فیفا کی جون 2026 کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ارجنٹینا نے جولائی 2025 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

رینکنگ میں اسپین دوسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ فرانس دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

دوسری جانب مراکش نے تاریخ کی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر جگہ بنالی ہے۔ مراکش اس وقت افریقی اور عرب ممالک میں سب سے زیادہ رینکنگ رکھنے والی ٹیم بن گئی ہے, نیدرلینڈز ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان فٹبال ٹیم بھی نمایاں بہتری دکھانے والی ٹیموں میں شامل رہی۔ پاکستان نے چار درجے ترقی کرتے ہوئے 202 ویں سے 198 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔