سوراب میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ

1

سوراب میں کوئٹہ-کراچی مرکزی شاہراہ پر مل مدرسہ کے قریب آج نامعلوم مسلح افراد نے روڈ بلاک کر کے ناکہ بندی کر دی اور گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ پر مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرتے ہوئے آنے جانے والی گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی۔

دوسری جانب کل رات ایک علیحدہ واقعے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوراب شہر میں ایک مسلح افراد کی جانب سے پولیس تھانے پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تھانے کے کنٹرول، سرکاری اسلحہ اور گاڑیوں پر قبضے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ کمک کے لیے آنے والی پاکستانی فورسز کی گاڑیوں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایک بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق رات گئے اچانک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جو وقفے وقفے سے کافی دیر تک جاری رہیں۔