بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ڈنک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کے پولیس گشت پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ایگل اسکواڈ معمول کی گشت پر تھا جب گھات لگائے ہوئے مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔













































