کچھی میں قابض فورسز کی مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

136

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح 9 بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے کچھی کے علاقے سنی شہر میں قابض پاکستانی فورسز کی مرکزی کیمپ پر حملہ کیا۔ سرمچاروں نے متعدد گرنیڈ لانچر گولے فائر کیے جو کیمپ کے اندر گرے جس کے نتیجے میں قابض دشمن کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔