بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی فوج کی آپریشن، مختلف مقامات پر مارٹر گولے فائر
بدھ کے روز پنجگور کے علاقے سبزآپ، سورآپ اور گردنواح میں پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا جس میں پیدل اہلکاروں کی بھاری تعداد سمیت متعدد فوجی گاڑیوں کو علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے مختلف اطراف میں بلاتفریق مسلسل مارٹر گولے فائر کیئے تاہم کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی تاحال اطلاعات نہیں ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
خیال رہے آج ضلع کیچ کے علاقے دشت درچکوہ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک عمر رسیدہ شخص شیر دل ولد وشدل، ساکن درچکوہ جانبحق ہوا۔ مذکورہ شخص اس وقت قتل ہوا جب وہ اپنے زمینوں پر کام میں مصروف تھا۔


















































