پنجگور: چیدگی روٹ پر سات ٹرالر گاڑیوں اور فورسز پر حملہ

488

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے شاہراہ کا کنٹرول سنبھال کر ٹرالر گاڑیوں اور فورسز کو نشانہ بنایا۔

پنجگور – چیدگی روٹ پر مسلح افراد نے ٹرالر گاڑیوں پر حملہ کیا، اس دوران فورسز کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں سات ٹرالر گاڑیوں کو فائرنگ اور نذر آتش کرکے تباہ کردیا گیا جبکہ فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہے۔

خیال رہے بلوچستان کے دیگر شاہراہوں کی طرح پنجگور – چیدگی روٹ پر بھی معدنیات و دیگر بڑی گاڑیوں کو مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔

اس سے قبل چیدگی روٹ پر گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے۔ رواں مہینے کے اوائل میں دو روز تک مسلسل مذکورہ روٹ پر بی ایل اے کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی جبکہ اس دوران چھ گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔