بلوچستان کے ضلع کیچ میں آج صبح سے پاکستانی فوج آپریشن کررہی ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔
زامران کے علاقے درپگان، مومیچ، جالگی اور گردنواح کے علاقے آپریشن کی زد میں ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔
گذشتہ روز ساہیجی اور کوہاڑ کے مختلف علاقے فوجی آپریشن کی زد میں تھے جہاں زمینی فورسز کیساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں کو دیکھا گیا تھا۔
مزید برآں عید کے پہلے روز مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں پاکستانی فوج نے آبادیوں پر مارٹر گولے فائر کیئے جس کے نتیجے میں ایک باغ میں موجود چار افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مارٹر گھروں پر بھی گریں تاہم جانی نقصانات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

















































