بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فورسز آپریشن کررہی ہے۔ آپریشن میں مصروف اہلکاروں کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
آج صبح پاکستانی فورسز نے خاران کے علاقے المرک میں پیش قدمی کا آغاز کیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز متعدد گاڑیوں اور پیدل پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
اس دوران کلئرینس میں مصروف فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکادوں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں کا جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے گذشتہ مہینے اسی علاقے میں فورسز کو آپریشن کے دوران اس وقت جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جب بلوچ لبریشن آرمی نے فورسز کو گھات حملے اور بم دھماکے میں نشانہ بنایا تھا۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز کو بلوچستان میں چار دھماکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل پنگجور کے علاقے چیدگی، گوادر کے علاقے پسنی اور دکی میں فورسز کو دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
حکام نے ان دھماکوں کے نتیجے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم مقامی ذرائع ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بتا رہی ہے۔



















































