نوشکی: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر ڈرون حملہ

67

نوشکی سے متصل مستونگ کے علاقے گرگینہ میں پاکستانی فوج کے کیمپ کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

فورسز کیمپ پر ڈرون حملہ گرگینہ میں کوتل کے مقام پر کیا گیا جس کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیمپ پر دو ڈرون حملے کیئے گئے ہیں۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

اس سے قبل حالیہ دنوں مستونگ اور قلات میں پاکستانی فورسز کے کیمپوں کو بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

رواں سال بلوچ لبریشن آرمی نے پہلی بلوچ فضائی یونٹ “قہر” کا اعلان کیا۔ ترجمان جیئند بلوچ  نے بیان میں کہا کہ  تنظیم اعلان کرتی ہے کہ تنظیم کا جدید فضائی اور ڈرون وارفیئر یونٹ “قہر” (QAHR – Qazi Aero Hive Rangers) باقاعدہ طور پر آپریشنل ہوچکا ہے، اور آپریشن ہیروف دوم کے دوران اپنے ابتدائی آپریشنز انتہائی کامیابی سے مکمل کرچکا ہے۔

مزید کہاکہ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال نے تنظیم کو نہ صرف دور مار حملے کی صلاحیت دی ہے بلکہ دشمن کے حساس علاقوں تک پہنچنے، ان کی نگرانی کرنے اور انہیں غیر متوقع لمحوں میں نشانہ بنانے کی وہ طاقت دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے سمجھتی ہے کہ جدید جنگ کا میدان صرف زمین پر نہیں، فضا اور سائبر اسپیس میں بھی وسعت اختیار کرچکا ہے، اور قہر انہی دائروں میں تنظیمی موجودگی کا ابتدائی مگر بھرپور اظہار ہے۔