پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

37

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایک شخص کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عالم ولد صوالی کے نام سے ہوئی ہے، جو پیر جہلگ کے رہائشی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالم کو چتکان کے علاقے میں واقع ڈیزل منڈی سے مسلح گروہ نے حراست میں لیا، جسے مقامی سطح پر پاکستانی فورسز کا حمایتی “ڈیتھ اسکواڈ” قرار دیا جاتا ہے۔ بعد ازاں مذکورہ شخص کو پاکستانی فوج کے حوالے کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔