ماہ رنگ بلوچ خلاف ایف آئی آر: عوامی دباؤ پر پولیس افسر معطل

579

بلوچ خاتون رہنماء کے خلاف کیس فائل کرنے والے ایس ایچ او معطل کردیا گیا ہے۔

سندھ کے خاتون صحافی اور دی رائز نیوز کے بانی ایڈیٹر وینگاس نے سندھ پولیس کے آفسر کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں سندھ کے علاقے خیرپور میں ماہ رنگ بلوچ پر ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس افسر کو معطل کردیا گیا ہے-

وینگاس کے مطابق پولیس افسر کی معطلی کی خبر اس وقت سامنے آئی جب بلوچ خاتون رہنماء کے خلاف کیس دائر کرنے پر سندھ پولیس کو سندھی نوجوانوں اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

صحافی کے مطابق پولیس نے معطلی پر اپنے بیان میں ردوبدل کردیا ہے، تاہم اصل وجہ ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کے خلاف درج ایف آئی آر معلوم ہوتی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز لوگوں کو ریاست اور فوج کےخلاف اکسانے کے الزام میں اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کیخلاف سندھ کے شہر خیرپور تھانہ وڈا ماچھیوں پر سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا-

واقعہ کے بعد سندھ سمیت دنیاء بھر سے سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان نے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے سندھ پولیس اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد آج پولیس افسر کی معطلی کا نوٹیفیکیشن سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔