آواران حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

484

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے لباچ کے چوکو میں قائم دشمن کی چوکی کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے جمعے کی شام چھ بجے چوکو میں قائم چوکی کو جدید و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر قابض دشمن کو شدید مالی و جانی نقصان سے دو چار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج اور ذیلی محکمے فرینٹر کانسٹیبلری پر سرمچاروں کے مہلک اور تیز رفتار حملے گوریلا تیکنیک کی بنیادوں پر کئے جارہے ہیں اور آئندہ بھی اس اعصابی جنگ کے اصولوں کے مطابق قابض اہلکاروں کو نشانہ بنانا تنظیم کے مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ بلوچستان کی مکمل آزادی تک قابض کے مفادات ہمارے نشانے پر ہونگے۔