بلوچ خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کی پاداش میں 4 سندھی نوجوان لاپتہ

430

سندھ کے شہر میر پور خاص سے اطلاعات ہیں کہ اسلام آباد میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچ لاپتہ افراد کے واحقین پر تشدد کے خلاف سندھ کے شہر میرپورخاص میں ریلی نکالنے والے چار سندھی نوجوان پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد جبری لاپتا کیئے گئے ہیں۔

جن کی شناخت وِکی سنجوانی ، گوتم پرکاش ، نند لال اور خوشحال داس کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 50 کے قریب دیکر سرگرم سیاسی سماجی کارکنان پر پاکستان کے خلاف نعرے لگانے اور بغاوت کے مقدمات درج کیِئے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کرنے پر ایف آئی آر درج ہوئی ہیں اور گرفتاریوں کی اطلاع موصول ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچ خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف سندھ بھر بلوچ عوام سمیت جسقم ، سندھ سجاگی فورم ، وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ، سندھ سبھا، سندھ یونائیٹیڈ پارٹی اور سندھ کی متعدد سندھی قومپرست اور سیاسی سماجی جماعتوں کی جانب سے گذشتہ پانچھ دنوں سے احتجاج کیئے جا رہے ہیں
جبکہ سندھ کی قومپرست جماعتوں نے اس سندھی کارکنان پر کریک ڈاؤن کرنے پر سخت احتجاج کرنے کا عندیہ دیا ہے۔