کیچ میں مسخ شدہ لاشیں ملنے کے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔ بلوچستان بار

158

بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں گزشتہ دنوں کیچ کے علاقے میں تین افراد کے مسخ شدہ لاشیں برآمد ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس قسم کے واقعات سے بلوچستان میں مزید احساس محرومی میں اضافہ ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ لاپتہ افراد کو بجائے کسی عدالت میں پیش کرنے کے ان کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان مسخ شدہ لاشوں میں سے ایک کیچ کے معروف وکیل کے چیمبر میں کام کرنے والا لڑکا بھی تھا جن کو گزشتہ ماہ وکیل کے چیمبر سے جبری لاپتہ کیا گیا تھا جن کے خلاف بلوچستان بار کونسل سمیت ملک بھر کے وکلاءنمائندوں نے مذمت کی اور جس کی جبری گمشدگی کے خلاف تھانہ تربت میں مقدمہ بھی درج تھا بلوچستان بار کونسل مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیق کی جائے اور جو کوی بھی اس عمل میں ملوث ہو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔