کرکٹ ورلڈ کپ: افغانستان نے نیدرلینڈ کو باآسانی شکست دے دی

108

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں افغانستان نے نیدرلینڈز کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں نیدر لینڈز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

لکھنئو میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 46.3 اوورز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان نے ہدف کو 31.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، حشمت اللّٰہ شاہدی 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔