کراچی، تربت : مبارک قاضی کی یاد میں تقریبات

201

بلوچی زبان کے نامور اور منفرد شاعر مبارک قاضی کی یاد میں بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں دو ہفتوں سے مخلتف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

بدھ کی شام تربت میں سول سوسائٹی کی جانب سے مبارک قاضی کی یاد میں مبارک قاضی چوک (سابقہ ایئرپورٹ چوک) پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مبارک قاضی کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کے دوران ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے ایئرپورٹ چوک کو مبارک قاضی چوک سے منسوب کرنے کا اعلان کیا گیا۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں مبارک قاضی کی ایک بڑی پورٹریٹ کے ساتھ مختلف تصاویر رکھ کر ان پر گلاب کے پھول نچھاور کیے گئے اور ان کے سامنے موم بتیاں روشن کرکے مبارک قاضی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں بلوچی میوزیک کے استاد عارف، رسول بخش فرید اور نسیم احمد کے علاوہ دیگر فن کاروں نے مبارک قاضی کے اشعار گائے، تقریب کا افتتاح دعا سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عبداللہ نے حاصل کی اس کے بعد معروف شاعر ارشاد پرواز نے مبارک قاضی کا ایک شعر سنایا جس کے بعد مبارک قاضی کے لگائے گئے پورٹریٹ اور تصاویر پر گلاب کے پھول نچھاور کرکے موم بتیاں روشن کی گئیں۔

مبارک قاضی چوک کی مونومنٹ کے چاروں اطراف ان کے اشعار کے پوسٹر لگانے کے علاوہ چاروں اطراف ان کے تصاویر پر پھول رکھ کر موم بتیاں جلائی گئیں، میوزیکل سگمنٹ میں استاد عارف بلوچ، رسول بخش فرید اور نسیم بلوچ سمیت دیگر نے رات گئے تک مبارک قاضی کے اشعار گائے۔

پروگرام میں بلوچستان اکیڈمی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غفور شاد، بلوچی زبان کے معروف شاعر ارشاد پرواز، عارف عزیز، عابد علیم، اصغر محرم، سیاسی و سماجی رہنما نیاز احمد، نیشنل پارٹی کے رہنما کھدہ مقبول احمد، ظریف زدگ بلوچ، منظور احمد بلوچ، عارف قریش، وسیم سفر، نسیم سنگھور، بشیر بیتاب، ناصر خان، پروگرام کے آرگنائزر کفا دوست، ملا نور محمد، اسد بلوچ، شے تگرانی، یونس بلوچ، جاوید کریم، حمل امین، احد الہی میروزئی، سجاد بلوچ و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

پروگرام کے دوران متفقہ قرارداد منظور کرکے ایئرپورٹ چوک کو مبارک قاضی چوک سے منسوب کیا گیا، پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض گلزار دوست نے سرانجام دیئے۔

دریں اثنا کراچی آرٹس کونسل میں مبارک قاضی کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلوچی زبان کے گلوکار نور محمد نورل، صحافی انور ساجدی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کردیا۔

اسکے علاوہ بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں سے کئی پرواگرم منعقد کئے گئے ہیں ۔ جبکہ کل بھی مخلتف شہروں میں پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔