کوئٹہ اور قلات میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

520

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ اور قلات میں تین مختلف حملوں قابض پاکستان فوج کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی کردیے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر زیارت کالونی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک کیمپ کے دروازے پر تعینات اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔چوکی کے اندر دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ دریں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ کم از کم مزید تین اہلکار زخمی ہوگئے، کیمپ کے اندر راکٹ گولے لگنے سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہا کہ حواس باختہ قابض فوج نے حملے کے بعد رات بھر مختلف اطراف میں عام آبادیوں پر مارٹر گولے فائر کیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک اور حملے میں آج شام کے وقت منگچر، جوہان کراس کے مقام پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے موٹر سائیکل پر سوار قابض فوج کے دو اہلکاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ اہلکار جوہان کیمپ میں زخمی اہلکاروں کیلئے ادویات لیجارہے تھے کہ اطلاع ملنے پر سرمچاروں نے ان کو نشانہ بنایا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔