وڈھ تنازعہ، فریقین کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری

620

وڈھ تنازعہ کے باعث فریقین کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ مقامی آبادی خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

کلی صالح محمد لوروں بھٹ اور گھلہ گھٹ جنوبی زرچین کے پہاڑوں میں صبح چھ بجے سے دوبارہ شروع ہوکر وقفہ وقفہ سے تاحال جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب وڈھ کے علاقے کلی حاجی پیر محمد میں گھر میں راکٹ گرنے سے ایک بچی شدید زخمی ہوئ تھی ۔

مقامی ذرائع کے مطابق وڈھ میں فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر کیلئے رک گیا تھا لیکن دوبارہ کچھ وقفے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔ فریقین میں دوبارہ تصادم کے خطرے کے باعث مقامی آبادی انتہائی خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔

انہوں نے عمائدین سے جنگ بندی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔