بیلاروس سے ہائی برڈ حملے کا خطرہ ہے: پولش صدر

103

پولینڈ کے صدر آندرے دودا نے ملکی سرحد پر بیلاروس کی طرف سے ہائی برڈ حملے کا خطرہ موجود ہے جس میں بلا شبہ روس کا بھی ہاتھ ہے۔

پولینڈ کے صدر آندرے دودا نے ملکی سرحد پر بیلاروس کی طرف سے ہائی برڈ حملے کا خطرہ موجود ہے جس میں بلا شبہ روس کا بھی ہاتھ ہے۔

لیتھوینیا کے صدر ایڈگر رنک کیویکس سے وارسا میں ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران دودا نے بتایا کہ ہم نے سلامتی،معیشت،توانائی اور بنیادی ڈھانچے جیسے موضوعات پر بات چیت کی ہے۔

دودا نے کہا کہ بات چیت کا اہم موضوع روس۔یوکرین جنگ اور بیلاروس سے ملحقہ سرحد پر کسی ممکنہ ہائی برڈ حملے کا خطرہ تھا جس میں روس کا بھی ہاتھ لگتا ہے۔

دودا نے مزید بتایا کہ بات چیت میں یوکرین کی مدد اور نیٹو سےدو طرفہ تعاون پر بھی غور کیا گیا ہے۔