کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

377

بلوچستان ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نے گذشتہ شب پاکستانی فورسز کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملہ کیچ کے علاقے تمپ پل آباد کے مقام پر پاکستانی فورسز کے چوکی پر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔