بیلہ میں روڈ حادثہ، تین افراد جانبحق، بیس زخمی

153

بلوچستان کےعلاقے لسبیلہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لسبیلہ کے علاقے بیلہ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار تین مسافر جاں بحق ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 20 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی جبکہ حادثے میں جانبحق ہونے والوں کی شناخت نذر علی ولد غلام، عبدالنبی ولد عبدالبلال اور نادر خان ولد احسان کے ناموں سے ہوئی ہیں۔