شیل پیٹرولیم کمپنی کا پاکستان میں تمام شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

283

شیل پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں کمپنی کے تمام شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شیل کا کہنا ہےکہ وہ شیل پاکستان کے77.42 فیصد حصص فروخت کردے گی اور کمپنی کا انتظام و انصرام خریدار کے حوالے کردے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا

اس کے علاوہ برطانوی کمپنی کو واجبات کی وصولی میں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

شیل کے ترجمان کے مطابق حصص کی فروخت میں گروپ کے دیگر کاروبار بھی شامل ہیں جن میں پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (PAPCO) کے 26 فیصد مالکانہ حقوق بھی شامل ہیں۔

شیل پیٹرولیم کمپنی نے جاری بیان میں کہا ہےکہ ادارہ پاکستان میں اپنے تمام حصص فروخت کر رہا ہے جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی جا چکی ہے، اس فروخت سے پاکستان میں جاری شیل کے آپریشنز پر کوئی فرق نہیں پڑےگا اور وہ جاری رہیں گے