خضدار: مغوی شخص کی بازیابی کے لیے دس گھنٹوں سے شاہراہ بند

304

بلوچستان کے ضلع خضدار میں مغوی شخص کی بازیابی کیلئے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ 10 گھنٹے سے بند، سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

ضلع خضدار کے علاقے وڈھ سے عبدالوحید ولد عبدالمجید نامی شخص کی اغواء کے خلاف مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کر دیا۔

رات گئے شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ہزاروں مسافر پھنس گئے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ مغوی شخص کو بازیاب کیا جائے، تاہم مظاہرین سے مذاکرات کیلئے انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے کوئی وفد تاحال نہیں پہنچا۔