بلیدہ میں لیویز چوکی تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

422

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے بلیدہ میں قابض پاکستان کے ذیلی فورس لیویز کے ایک چوکی کو تباہ کرکے اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

ترجمان نے کہاکہ سرمچاروں نے حملہ بلیدہ میں قائم لیویز فورس کے ایک چوکی پر کرکے اہلکاروں کو حراست میں لیا، مذکورہ چوکی پر ناکہ لگاکر اہلکار گاڑیوں سے بھتہ وصول کرنے سمیت بلوچ عوام کی تذلیل میں ملوث رہے ہیں جبکہ یہ چوکی قابض فوج کی تشکیل کردہ مسلح جھتے کے کارندوں کے ٹھکانے کے طور پر بھی استعمال کی جارہی تھی۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مقامی افراد ہونے پر لیویز اہلکاروں کو تنبیہہ کے بعد چھوڑ دیا جبکہ ان کا اسلحہ ضبط کرکے چوکی کو نذر آتش کردیا۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی سہولت کاری اور بلوچ عوام پر مظالم میں ملوث اہلکار ہمارے نشانے پر ہونگے۔