کولواہ، حملے میں دشمن اہلکار کو ہلاک کردیا۔ بی ایل ایف

235

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے آج بروز منگل کو کیچ کے علاقے کولواہ میں بلور کے مقام پر پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر اسنائپر سے حملہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اوربلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز پرحملے جاری رہیں گے۔