پنجگور: پاکستانی فورسز چوکی پر دستی بم حملہ

233

ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے ایف سی کیمپ کے اندر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق ہفتے کو پنجگور کے مرکزی بازار چتکان قلم چوک پر ایف سی کیمپ کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا –

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

یاد رہے گذشتہ روز پنجگور کے علاقے گچک میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا مذکورہ حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا بھی سامنا رہا تھا-

تاہم ان حملوں کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول کی ہیں۔