پنجگور: نرسنگ کالج کی طالبات کا احتجاج

171

پنجگور نرسنگ کالج کی طالبات نے کالج کے لیے اساتذہ کی فراہمی، اسکالر شپس کی بندش ،سکول وین کی فراہمی اور پانی کے مسائل کو لیکر ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے ۔

انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے کالج کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر احتجاجی طالبات نے احتجاج ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا ۔

واضح رہے کہ نرسنگ کالج پنجگور صرف داخلوں کی حد محدود ہے پڑھائی کا کوئی نظام نہیں ہے طالبات سکول میں خالی ہاتھ بیٹھ کر دوپہر کو گھروں کو لوٹتی ہیں، ان کی اسکالرشپ بھی التوا میں ڈالے گئے ہیں طالبات ٹیکسی والوں کے کرایوں کی ادائیگی کے لیے پریشان ہیں کالج کی موجودہ صورتحال سے طالبات تعلیم سے محروم رہنے کے ساتھ ذہنی پریشانیوں کا بھی شکار ہوچکی ہیں ۔

اس موقع پر سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے شخصیات فہد آصف صلاح الدین، منیراحمد پیرامیڈیکس کے سیدی کریم، بہرام قادر اور دیگر بھی موجود تھے۔