کوئٹہ: 15 اونٹ پرسرار بیماری کے باعث ہلاک

253

کچلاک بائی پاس پر 15 اونٹ پرسرار بیماری کے باعث ہلاک، باقی اونٹ بھی تڑپ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے متصل کچلاک بائی پاس پر 15 اونٹ پرسرار بیماری کے باعث ہلاک ہوگئے۔ باقی اونٹ بھی ٹرپ رہے ہیں، ریوڑ میں 50 سے زائد اونٹ تھے، ایک ایک کرکے اونٹ مرنا شروع ہوگئے ہیں۔

اونٹ مالک محمد خان کا کہنا تھا کہ کہ مجھے لاکھوں‌ روپے کا نقصان ہواہے، نقصان سے بچنے کے لئے مالک مردہ اور بیمار اونٹوں کو ذبح کروا کر کوئٹہ کی مارکیٹوں میں فروخت کے لئے بھیجنے لگا، اونٹوں کو لانے والے مزدور درد سے تڑپتے اونٹوں کو ادویات دیتے رہیں، گذشتہ رات کو اونٹ سوئی کے علاقے سے کوئٹہ فروخت کرنے کے لئے لائے گئے تھے اورسحری کےوقت اونٹوں کی حالت خراب ہوگئی۔