دوبئی: عمارت میں آگ لگ گئی، 16 افراد ہلاک

171

دوبئی میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 9زخمی ہو گئے

متحدہ عرب امارات کے شہر دوبئی میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 9زخمی ہو گئے ہیں۔

آگ ہفتے کے دن دوپہر کے وقت شہر کے الراس محلّے کی ایک عمارت کی چوتھی منزل میں لگی ۔

ابتدائی تحقیقات میں ثابت ہوا ہے کہ عمارت میں سکیورٹی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھیں

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی 7 امارات میں سے ایک یعنی دوبئی کی کل آبادی 3 لاکھ 30 ہزار ہے جس کا90 فیصد حصہ غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔

مذکورہ آتش زدگی میں ہلاک ہونے والوں کی قومیت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔