جامعہ بلوچستان ملازمین کا احتجاجی دھرنا

204

جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام گذشتہ کہی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کا سلسلہ جاری، آج مظاہرین نےسریاب روڈ کو احتجاجاً گھنٹوں تک بند رکھا-

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو گذشتہ پانچ مہینوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی و دیگر مطالبات کے حق میں آج بروز بدھ جامعہ بلوچستان میں ایڈمن بلاک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ جامعہ کے مختلف شعبہ جات سے گزر کر سریاب روڈ پر جامعہ کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئی-

اس دوران مظاہرین نے سریاب روڈ کو احتجاجاً کئی گھنٹے تک بند رکھا، اس موقع پر مظاہرین نے اپنے حقوق کے لئے نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صوبے کی مادر علمی کو بچانے کیلئے مرکزی حکومت اور ایچ ای سے کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر بیل آٹ پیکیج جاری کرے سازش کے تحت جامعات کی ایکٹ 2022 میں تعلیم و صوبہ دشمنی کرکے پالسی ساز اداروں خصوصاً سنڈیکیٹ، سینیٹ، اکیڈمک کونسل اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی سے اساتذہ کرام، آفیسران، ملازمین اور طلبا وطالبات کی منتخب نمائندگی یکسر ختم کی گئی جس سے جامعات میں آمرانہ طرز اختیار کیا گیا اور جمہوری کلچر کو فروغ دینے سے روکا گیا۔

تنخواہوں کے عدم عدائیگی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے گذشتہ دنوں احتجاجا جامعہ بلوچستان میں 3 کلاسسز، ٹرانسپورٹ اور دفاتر، بشمول امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا-

مظاہرین کا کہنا تھا جامعہ کے اساتذہ، آفیسرز، ملازمین پچھلے کئی مہینوں سے وفاقی حکومت کی جانب سے جامعات کے بجٹ میں کٹوتی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن مرکزی حکومت نے تاحال سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ جامعات دن بدن مالی بحران کا شکار ہورہے ہیں۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا حالیہ غیر سنجیدہ اقدامات جامعہ کو مزید بحران کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے جبکہ جامعہ کے آفیسران و ملازمین کی قانونی پروموشن اور آپ گریڈیشن پر غیر قانونی طور پر قدغن لگائی گئی ہے جو ملازمین دشمن اقدام ہے۔