بولان: سیا ہ کاری کے الزام میں دو افراد قتل

341

بلوچستان کے علاقے بولان میں سیاہ کاری کے الزام میں دو افراد کوقتل کر دیا گیا ہے ۔

لیویز فورس کے مطابق بولان کے علا قے تھصیل کھٹن میں سیاہ کاری کے الزام میں دو افراد کوقتل کر دیا گیا ہے۔ لیویز فورس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے جھل مگسی، اوستہ محمد اور کچھی کے علاقوں میں سیاہ کاری کے الزام میں قتل کے واقعات روز کا معمول بن چکا ہے اور بعض زرائع کے مطابق لوگ اپنی معمولی معمولی شخصی رنجشوں اور گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پہ اپنے قتل کرکے انھیں سیاہ کاری کا نام دیتے ہیں ۔