سامی میں دشمن فوجی کیمپ پر حملہ کر کے نقصان پہنچایا – بی ایل ایف

494

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے سامی میں دشمن فوجی کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے سامی، گلگ میں 25 مارچ کی رات آٹھ بجکر تیس منٹ پر دشمن پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، حملے کے بعد حسب معمول دشمن فوج نے مختلف اطراف میں شدید فائرنگ کی اسکے بعد پاکستانی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹر و جاسوس طیارے بھی مذکورہ علاقے میں پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔